وانگ ای کی کمبوڈین وزیر اعظم سے ملاقات

2024/04/23 10:08:54
شیئر:

 

22 اپریل کو کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منائی نے پنوم پن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

 وانگ ای نے کہا کہ دونوں فریق ،دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کا عملی نفاذ کر رہے ہیں اور دونوں عوام کو ٹھوس فوائد پہنچا رہے ہیں۔ چین ، ہم نصیب معاشرے کی تشکیل  کے نئے منصوبے کو نافذ کرنے اور  باہمی اعتماد و تعاون کو بڑھانے کے لیے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ بین الاقوامی حالات میں خواہ کیسی بھی تبدیلی آئے ، چین ہمیشہ کمبوڈیا کا سب سے قابل اعتماد دوست اور اس کی ترقی کا مضبوط حامی رہے گا۔ 

 ہن منائی نے کہا کہ چین کی ترقی نے علاقائی ممالک کے لیے اہم مواقع فراہم کیے ہیں۔ کمبوڈیا کی چین کے ساتھ دوستی غیر متزلزل ہے اور   کمبوڈیا تائیوان، ہانگ کانگ  اور سنکیانگ سے متعلقہ امور جو چین کے بنیادی مفادات سے متعلق ہیں، ان پر  چین کے موقف کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور کمبوڈیا - چین ہم نصیب معاشرے کے اصل مطلب کو فروغ دینے کا  خواہاں ہے۔