⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠حماس کا غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ

2024/04/23 09:27:36
شیئر:

 بائیس اپریل کی رات کو   فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک ،حماس نے   ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر ہونے والے مذاکرات میں حماس کی جانب سے  مطالبات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔حماس نے  ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے "حماس معاہدہ طے ہونے میں رکاوٹ ڈالتا ہے"  اور "حماس نے اپنے مقاصد کا رخ موڑ لیا ہے نیز  مذاکرات کے مطالبات تبدیل کر دیے ہیں" جیسے الزامات کی مذمت کی ہے۔

 بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ حماس کے مطالبات ،  غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کی تکمیل، اسرائیلی فوجیوں کا انخلا، تمام علاقوں میں  پناہ گزینوں کی واپسی، امدادی کوششوں میں تیزی اور تعمیر نو کے عمل کو شروع کرنا  ہیں۔ اپنے بیان میں حماس نے اسرائیل پر معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ  حماس کے خلاف امریکہ کے جھوٹے الزامات فلسطینی عوام کے خلاف اس کے معاندانہ رویے کا تسلسل ہیں۔