شی جن پھنگ کا چھونگ چھینگ کے دورے میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور ہمہ جہت طریقے سے کھلے پن کی ضرورت پر زور

2024/04/24 17:20:37
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچھونگ چھینگ میں اپنے حالیہ دورے  کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چھونگ چھینگ کو اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، نئے دور میں مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی کے لیے ایک اہم تزویراتی کردار ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے اور چھونگ چھینگ میں چینی طرز کی جدیدیت  کا باب لکھنا جاری رکھنا چاہیے۔

صدر  شی نے کہا کہ  چھونگ چھینگ کو جدید صنعتی نظام کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جس میں جدید مینوفیکچرنگ ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ہو۔  ابھرتی ہوئی جدید صنعتوں کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیے۔ ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے ایک اہم ترقیاتی قطب اور قوت محرکہ کے ایک نئے ذریعہ کے کردار کو بہتر  طور پر  ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ چھونگ چھینگ کو  بھرپور طریقے سے سبز ترقی کو فروغ دینا چاہیے، ایک خوبصورت چھونگ چھینگ کی تعمیر کرنا چاہیے، اور دریائے یانگسی کے اوپری طاس میں ایک اہم ماحولیاتی باڑ تعمیر کرنا چاہیے. 

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چھونگ چھینگ کو ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر میں فعال طور پر ضم ہونا چاہئے ،  بڑی قومی حکمت عملیوں میں شامل ہونا چاہئے اور خدمت کرنا چاہئے ، اور "بیلٹ اینڈ روڈ" ، یانگسی  ریور اکنامک بیلٹ کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے اور مغربی خطے میں نئی زمینی سمندری راہداری کی ترقی میں زیادہ  نمایاں کردار ادا کرنا چاہئے۔