⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ امریکہ کی انسانی حقوق رپورٹ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی شدید مخالفت

2024/04/24 10:24:54
شیئر:

امریکی وزارت خارجہ نے حال ہی میں حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے ہانگ کانگ اور مکاؤ میں انسانی حقوق   کی صورتحال کے بارے میں"انسانی حقوق  پر  نام نہاد "کنٹری رپورٹ 2023" جاری کی۔ 23 اپریل کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے اس رپورٹ پر اپنے شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا۔

 ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت ، امریکہ کی اس نام نہاد رپورٹ کے ذریعے "ایک ملک، دو نظام" کے کامیاب عمل کے تحت ہانگ کانگ کو بدنام کرنے  کی مذمت اور  مخالفت کرتی ہے۔ امریکہ نے ہانگ کانگ کی قانون پر مبنی حکمرانی میں مداخلت کرنے اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو کمزور کرنے کی کوشش میں انسانی حقوق کے معاملے کو سیاسی رنگ دیا، جو یقیناً ناکام ہوگا۔ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے کہا کہ مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے تقریباً 25 سالوں میں ، لوگوں کے ذرائع معاش اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا گیا ہے ، مکاؤ کے باشندوں کو وسیع حقوق اور آزادی حاصل ہےاور اس کی ترقیاتی کامیابیوں کو بین الاقوامی برادری نے وسیع پیمانے پر سراہا ہے نیز خصوصی انتظامی علاقے کے رہائشیوں کی طرف سے  بھی بے حد پزیرائی ملی ہے۔ مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ معروضی حقائق کا احترام کرتے ہوئے  بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سختی سے پاسداری کرے اور انسانی حقوق کے بہانے مکاؤ   کے معاملات نیز چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔