چائنا میڈیا گروپ کے "چارمنگ چائینیز 2024 " ایونٹ کا سمندر پار جامعات اور اسکولوں میں کامیاب انعقاد

2024/04/24 19:28:58
شیئر:

حال ہی میں ، چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام"چارمنگ چائینیز   2024 "  ایونٹ  جو اقوام متحدہ کے چینی دن کی تقریب  کے حوالے سے تھا ،شمالی امریکہ ، یورپ ، ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے متعدد ملکوں کی  جامعات  اور چینی اسکولوں میں کامیابی سے منعقد کیا گیا  ، جس سے سمندر  پار  چینی سیکھنے والوں کو سی ایم جی کے بہترین پروگرام دیکھتے ہوئے چینی زبان کی کشش  اور اس کا مزہ چکھنے کا موقع ملا ۔ متعلقہ ویڈیوز سی سی ٹی وی، سی جی ٹی این کے بیرون ملک سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بیرون ملک مین  اسٹریم چینی میڈیا پلیٹ فارمز پر  بھی نشر کی جا چکی ہیں، جنہیں اب تک 3.2 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

""چارمنگ چائینیز   "" سرگرمی نے سی ایم جی  کے کثیر لسانی ثقافتی پروگراموں کا انتخاب کیا ، جنہیں امریکہ اور کینیڈا سمیت 12 ممالک میں 17 چینی تعلیمی اداروں میں  پروموٹ کیا گیا ، اور امریکہ میں انٹرنیشنل جرنل اور فرانس میں یورپیین ٹائمز جیسے دس سے زیادہ غیر ملکی مین اسٹریم چینی نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر لانچ  کیا گیا ، جسے چینی سیکھنے والے  اور دنیا بھر سے غیر ملکی  ناظرین  کی طرف سے پرجوش ردعمل ملا ۔

 ""چارمنگ چائینیز   " " چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے شروع کردہ ثقافتی اوور سیز منصوبوں کا ایک سلسلہ ہے، جو چینی  زبان اور چینی ثقافتوں کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھاتا ہے اور  پروگراموں کی اعلی معیار کی  نمائشوں اور نشریات، ثقافتی تجربے و تبادلے  کے ذریعے دنیا کی متنوع ثقافتوں کی باہمی سیکھ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے.