چینی وزارت دفاع کی جانب سے غیر ملکی قوتوں کی مداخلت اور بحیرہ جنوبی چین میں طاقت کے مظاہرے پر مخالفت کا ظہار

2024/04/25 17:26:32
شیئر:

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چیان نے امریکہ اور فلپائن  کی  بحیرہ جنوبی چین میں "شانہ بشانہ "  نامی  مشترکہ فوجی مشق کے حوالے سے  پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کو حل کرنے میں بہت  دانشمندی کی ضرورت ہے ۔ غیر ملکی افواج اور غیر   متعلقہ فریقوں کو  اس مسئلے میں شا مل کرنے سے  صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔  انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ  خطے کے ممالک کے درمیان مشترکہ، جامع  تعاون پر مبنی پائیدار سلامتی کے تصور  کی روشنی میں  بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کے مناسب حل کی وکالت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین غیر ملکی افواج کی مداخلت، بحیرہ جنوبی چین میں طاقت اور اشتعال انگیز  مظاہروں    اور بلاک   محاز آرائی   کے عمل کی مخالفت  کرتا ہے۔