یورپی یونین کا چینی کمپنیز کے یورپ میں موجود دفاتر کا غیراعلانیہ معائنہ، چینی وزارت تجارت کا سخت ردعمل

2024/04/25 10:07:16
شیئر:

 23 اپریل کو  یورپی کمیشن نے اعلان کیا کہ اس نے غیر ملکی سبسڈی کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لیے یورپ میں چینی کمپنیز کے دفاتر کا غیر اعلانیہ معائنہ کیا ہے۔ اس  حوالے سے 24 اپریل کو  چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ 

چینی حکام کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سےپیشگی اطلاع اور کیس فائلنگ کے نوٹس کے بغیر ،چینی کمپنی  کے دفتر کا براہ راست  معائنہ اور کمپنی کے آپریٹنگ آلات کو قبضے  میں رکھنا معمول کے مناسب طریقہ کار  کی  خلاف ورزی ہے  ، اس سے  مارکیٹ کی منصفانہ  مسابقت کے معمول کے نظام میں مداخلت کی گئی ہےاور یورپ میں کام کرنے والی تمام غیر ملکی کمپنیز  کو انتہائی منفی پیغام دیا گیا ہے، جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے قوانین اور طریقہ کار کا غلط استعمال اور تحقیقاتی آلات کو ہتھیار بنانا ایک تحفظ پسندانہ عمل ہے جو نام نہاد "منصفانہ مسابقت" کے نام پر لیول پلیئنگ فیلڈ کو خراب  کرتا ہے۔ چین نےیورپی یونین پر زور دیا  کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط کاروائیوں  کو روکے اور انہیں درست کرے۔