چین اور روس کے درمیان عمومی اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں تیسرے فریق کی مداخلت یا زبردستی نہیں کی جانی چاہیے، چینی وزارت خارجہ

2024/04/26 16:29:06
شیئر:

چھبیس اپریل کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے  یورپی یونین کے اس بیان پر کہ   روس کے خلاف پابندیوں کے اگلے دور میں چین اور ہانگ کانگ کے متعلقہ اداروں پر بھی  پابندیاں شامل ہوں گی چین کا موقف جاننا چاہا تو چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان عمومی اقتصادی اور تجارتی تبادلے ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی تعمیل کرتے ہیں ۔اس میں  تیسرے فریق کی طرف سے  ہدایات نہیں دی جا سکتیں۔  اس لئے  تیسرے فریق کی جانب سے مداخلت یا زبردستی نہیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم  اس معاملے میں  چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں گے۔