امریکی اوپینیئن ریسرچ ادارے گیلپ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سروے کے مطابق عالمی سطح پر امریکی قیادت پر عدم اطمینان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق تیئیس اپریل کو جاری کردہ اس سروے کے نتائج کے مطابق 2023 میں امریکی قیادت کے بارے میں اوسط عالمی عدم اطمینان 36 فیصد تک پہنچ گیا جو 2022 میں 33 فیصد سے زیادہ تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں یوکرین، فن لینڈ، بھارت، کینیا اور یوگنڈا جیسے ممالک میں امریکی قیادت کے بارےمیں شرح اطمینان میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔
یہ سروے 130 سے زائد ممالک میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے نمونوں پر مشتمل تھا ۔