مشرق وسطیٰ کے لیے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون کی برکس کے نائب وزرائے خارجہ اور اور مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے خصوصی ایلچیوں کی اجلاس میں شرکت

2024/04/26 21:54:54
شیئر:

25 اپریل کو  برکس کے نائب وزرائے خارجہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچیوں نے ماسکومیں ایک مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ۔ مشرق وسطیٰ کے معاملے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے اجلاس میں چین کی نمائندگی کی ۔

ژائی جون نے کہا کہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور مشرق وسطیٰ کا خطہ بھی گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین مشرق وسطیٰ کے عوام کی آزادانہ طور پر اپنی ترقی کی راہیں تلاش کرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، علاقائی سلامتی کے مسائل کو یکجہتی اور تعاون سے حل کرنے میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کی حمایت کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی ،استحکام اتحاد اور خود انحصاری  کا پروموٹر اور  ترقی و خوشحالی کا شراکت دار بننے کے لیے برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے  کو تیار ہے۔

شرکا نے مشرق وسطیٰ کے  امن عمل اور شام، لبنان، بحیرہ احمر اور یمن، عراق، سوڈان، لیبیا اور مغربی صحارا کے معاملات پر وسیع تر اتفاق رائے  طے  کیا۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام، غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے حصول اور علاقائی مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے مشترکہ آواز اٹھانے  کا اعلامیہ منظور کیا گیا۔