25 اپریل کو پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ " انسانی حقوق کی کنٹری رپورٹ 2023" غیر منصفانہ اور حقائق کے منافی ہے۔ مذکورہ رپورٹ استدلال کی کمی،ناقص طریقہ کار اور سیاسی تعصب پر مبنی ہے۔ پاکستان نے غزہ اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کے مسائل کو نظر انداز کرنے پر بھی امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی کام کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہے گا۔