سوڈان جس انسانی بحران کا سامنا کررہا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی : اقوام متحدہ

2024/04/26 10:04:15
شیئر:

 25 اپریل کو   اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے سوڈان کی صورت حال پر  رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ سوڈان ایک ایسے انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔   چاہے اس بحران کو بے گھر افراد کی تعداد کے حوالے سے  دیکھا جائے یا قحط کا سامنا کرنے والے لوگوں کی تعداد کے حوالے سے  یا پھر انسانی ضروریات کے حوالے سے  جانچا جائے ،یہ حالیہ برسوں میں دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں مسلح تنازع میں 15,550 افراد ہلاک جب کہ  8.7 ملین سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔ ملک کی ایک تہائی آبادی یعنی تقریبًاً 17.7 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جن میں سے 4.9 ملین قحط کے دہانے پر ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4.9 ملین بچے، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جن میں سے تقریباً 730،000 بچے بدترین  غذائی قلت کا شکار ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔