مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون کی یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی سے ملاقات

2024/04/26 21:52:53
شیئر:

24 اپریل2024 کو , مشرق وسطیٰ کے لیے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے ماسکو میں مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان صورتحال اور ایجنسی کے کام پر تبادلہ خیال کیا۔

لازارینی نے کہا کہ غزہ کی  صورت حال خراب ہو رہی ہے اور انسانی بحران سنگین ہے۔  طویل عرصے سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لئے پرعزم  ایجنسی کو  شدید مشکلات کا سامنا ہے  اس لئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ایجنسی کے لئے اپنی مالی  امداد میں اضافہ کرے. لازارینی نے ایجنسی کے کام کے لئے طویل مدتی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش انسانی بحران کو کم کرنے کے لئے  مشترکہ طور پر  چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

ژائی جون نے کہا کہ غزہ میں جاری تنازع سے سنگین انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے اور چین کو  اس پر شدید افسوس اور تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ  انسانی امداد غزہ کے عوام کی بقا کی امید تھی اور یو این آر ڈبلیو اے غزہ میں انسانی امداد  کے امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس نے ناگزیر کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ ایجنسی کے کام کی حمایت کی ہے اور  فلسطین میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔