مقامی وقت کے مطابق 26 اپریل کو بولیویا کی وزیر خارجہ سیلنڈا سوسا لانڈا نے اپنے دورہ روس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ بولیویا برکس تعاون میکانزم میں شمولیت کو فعال طور پر فروغ دے گا۔ انہوں نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
سوسا نے کہا کہ برکس تعاون میکانزم زیادہ منصفانہ ترقی کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کرنے کے لئے پہلا انتخاب بن گیا ہے۔ بولیویا کی اس میکانزم میں شامل ہونے کی کوششیں نہ صرف خود بولیویا کے لئے ایک موقع ہیں ، بلکہ زیادہ متوازن بین الاقوامی نظام کی تعمیر میں لاطینی امریکہ کے لئے بھی ایک اہم قدم ہے۔روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ روس برکس کا رکن بننے میں بولیویا کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے برکس تعاون میکانزم کی تعمیر میں حصہ لینے اور دلچسپی رکھنے والے ممالک کو مثبت جواب دینے کا وعدہ بھی کیا۔