ارجنٹائن، بولیویا اور پیرو کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

2024/04/27 16:43:55
شیئر:

چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے اعلان کیا ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ارجنٹائن کی وزیر خارجہ ڈیانا مانڈینو   27 اپریل سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گی، بولیویا کی وزیر خارجہ  سیلنڈا سوسا لانڈا  28 سے 30 اپریل تک چین کا دورہ کریں گی، اور پیرو کے وزیر خارجہ جاویر گونزیلا اولا چیا فرانسو 28 سے 30 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔