28 سے 29 اپریل تک عالمی تعاون اور توانائی کی ترقی پر ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو رہا ہے ۔ اجلاس میں مذاکرات اور تبادلوں کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل عمل اور پائیدار تعاون کا فارمولا تلاش کرنے پر زور دیا جائےگا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے 27 اپریل کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس خصوصی اجلاس میں غزہ کی پٹی میں تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران اور علاقائی معیشت پر اس کے اثرات، عالمی معیشت، شمالی-جنوب فرق اور عالمی اقتصادی ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔