اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو رفح پر حملہ روک دیا جائے گا ۔اسرائیل

2024/04/28 10:34:43
شیئر:

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے ستائیس اپریل  کی اطلاعات  کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے  ایک ٹی وی  انٹرویو  میں  کہا کہ اگر اسرائیل اور   حماس  کے درمیان حراست میں لیے گئے افراد کے تبادلے پر  معاہدہ ہو جاتا ہے تو اسرائیل رفح کے خلاف فوجی آپریشن معطل کر دے گا۔

مصر نے غزہ کی پٹی میں تعطل کا شکار جنگ بندی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح کو اسرائیلی زمینی حملے سے بچانے کے لیے مقامی وقت کے مطابق 26 تاریخ کو ایک وفد اسرائیل بھیجا تھا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے رفح پر اسرائیلی فوج کے حملے سے قبل کسی معاہدے تک پہنچنے کا  آخری موقع ہے ۔ 

28 تاریخ کو العرب ٹی وی کے تحت الحدیث نیوز چینل کے مطابق غزہ کی پٹی میں  حماس کے  رہنما یحییٰ سنوار نے کہا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کی تازہ ترین تجویز پر اگلے چند دنوں میں مصر اور اسرائیل کو جواب دیں گے۔