چینی وزیر اعظم لی چھیانگ سے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی بیجنگ میں ملاقات

2024/04/28 20:41:16
شیئر:

 

 اٹھائیس اپریل  کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ سے بیجنگ میں ٹیسلا  کے سی ای او ایلون مسک نے ملاقات کی۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین میں ٹیسلا کی ترقی کو چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی کامیاب مثال کہا جا سکتا ہے۔ حقائق سےظاہر ہوا ہے کہ مساوات پر مبنی تعاون اور باہمی ثمرات چین اور امریکہ دونوں  کے بہترین مفاد میں ہیں۔  امید کی جاتی ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ  ایک ہی سمت میں چلتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرے گا اور چین امریکہ تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دے گا۔ چین کی ہائپر اسکیل مارکیٹ ہمیشہ غیر ملکی کمپنیوں کے لئے کھلی رہے گی. چین اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے مارکیٹ تک رسائی کو وسعت دینے اور خدمات کی ضمانتوں کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھے گا ، تاکہ غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے لئے بہتر کاروباری ماحول اور مضبوط جامع حمایت فراہم کی جاسکے اور  دنیا بھر کے کاروباری ادارے اعتماد اور تسلی کے ساتھ چین میں سرمایہ کاری کرسکیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری ٹیسلا کی بہترین کارکردگی کی حامل فیکٹری ہے جس کی کامیابی چینی ٹیم کی محنت اور دانشمندی  کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔ ٹیسلا چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مزید جیت جیت نتائج حاصل کرنے کے لئے تیار ہے.۔