27 اپریل کو امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں واقع نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں پویس نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والے کیمپ کو منہدم کر کے تقریبا 100 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے شناختی کارڈ رکھنے والے مظاہرین کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا ہے اور انہیں قانونی کارروائی کے بجائے یونیورسٹی میں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ اس ہفتے بوسٹن کی یونیورسٹیوں میں اس طرح کی دوسری اجتماعی گرفتاری ہے۔ 24 اپریل کو ایمرسن کالج میں احتجاج کرنے والے 118 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کارروائی کے دوران چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔