امریکہ کی کئی جامعات میں مظاہروں میں سینکڑوں افراد گرفتار

2024/04/29 09:50:58
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 28 اپریل کو سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فلسطین اسرائیل تصادم کے باعث امریکہ کی کئی جامعات  میں بڑے پیمانے پر  مظاہرے  ہوئے  ہیں اور مظاہرین کی ایک بڑی تعداد  کو پولیس نے گرفتار  کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی کے 100 سے زائد مظاہرین، نیویارک یونیورسٹی اور ییل یونیورسٹی کے درجنوں مظاہرین، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں تقریبا 100، بوسٹن کے ایمرسن کالج میں 100 سے زائد مظاہرین اور ایموری یونیورسٹی میں 28 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

 حال ہی میں واشنگٹن، نیویارک، اٹلانٹا، لاس اینجلس اور امریکہ کے دیگر مقامات پر کالجوں اور  جامعات  میں مظاہرے  کئے گئے ہیں  ۔ ان  مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لئے  فوجی حمایت بند کرے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لئے کوشش کرے۔