غزہ کی صورتحال پر غور و خوض کے لیے مشترکہ عرب اسلامی خصوصی سربراہی اجلاس کی وزارتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد

2024/04/29 09:53:27
شیئر:

28 اپریل کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشترکہ  عرب اسلامی  خصوصی سربراہی اجلاس کی  وزارتی کمیٹی کا  غزہ کی ترقی پر  خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل  بن فرحان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اردن، مصر، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔اس  اجلاس میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کے حصول، شہریوں کے تحفظ اور غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں "دو ریاستی حل"  کے مطابق ،  1967 کی سرحدوں پر مبنی  ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا گیا جو مکمل خود مختار ہو  اور  جس کا دار الحکومت مشرقی یروشلم ہو ۔