روسی عدالت کا جے پی مورگن چیس بینک کے روس میں اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

2024/04/29 09:46:08
شیئر:

28 اپریل کو روس ٹوڈے ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی ایک عدالت نے حال ہی میں روس میں جے پی مورگن چیس بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق یہ اقدام روسی وفاقی بینک کی جانب سے روسی عدالت میں دائر مقدمے کے بعد اٹھایا گیا ہے تاکہ  امریکی پابندیوں کی وجہ سے بیرون ملک منجمد  بینک کے تقریبا 440 ملین ڈالر کی وصولی کی  کی جا سکے۔  روسی  عدالت نے جے پی مورگن چیس کے روس میں موجود اثاثوں کے ساتھ ساتھ روس میں  اس کے  ماتحت ادارے کے حصص کو بھی  ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ   20  اپریل   کو امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے  جس کے تحت امریکی حکومت کو امریکہ میں منجمد روسی اثاثے ضبط کرنے اور انہیں یوکرین کی حمایت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے اس کے جواب میں کہا کہ امریکہ کو روس کے منجمد اثاثوں کو ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔