مقامی وقت کے مطابق30 اپریل کو یمنی حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریعہ نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہازوں "سائکلڈز" اور "ایم ایس سی اوریون" پر حملے کیےہیں ۔
حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں "ڈسٹروئیر " پر بھی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اسرائیل اور امریکہ نے فی الحال اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔