صدر شی جن پھنگ کا دورہ ہنگری کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، ہنگری کی ریاست پیسٹ کے گورنر

2024/04/30 15:59:10
شیئر:

 ہنگری کے صدر شویوک تاماس اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ ہنگری کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سی جی ٹی این کے ساتھ ایک انٹرویو میں  ہنگری کی ریاست پیسٹ کے گورنر  سابو اسٹووان نے کہا کہ وہ صدر شی کے دورے کے منتظر ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اس سے ایک مثبت پیغام دیا جائے گا ، دونوں ممالک کو موجودہ مضبوط تعاون کی بنیاد پر مزید تعاون کو گہرا کرنے میں مدد ملے گی ، اور معیشت ، تعلیم اور ثقافت جیسے وسیع شعبوں میں مزید طویل مدتی اور مستحکم شراکت دار بنیں گے۔