انتونیو گوتریس کا رفح کے خلاف زمینی فوجی آپریشن روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا مطالبہ

2024/05/01 16:21:02
شیئر:

30 اپریل کو  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا  کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے نئے دور کے سات ماہ بعد غزہ کی صورت حال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔  اس سے قبل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، قیدیوں کی غیر مشروط رہائی اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کے مطالبے میں سے کسی پر بھی حقیقی عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ رفح پر حملے کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک اور زخمی   نیز  لاکھوں بے گھر ہو جائیں گے۔ انہوں نے اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ رفح میں زمینی فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

 انتونیو گوتریس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انسانی ہمدردی کے قافلوں کو فوجی اہداف کے طور پر نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے اور انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کی بلا روک ٹوک اور تیز رفتار رسائی کو آسان بنائے۔ انہوں  نے ایک بار پھر کہا کہ "دو ریاستی حل" فلسطین اسرائیل مسئلے کا  درست حل ہے۔