امریکی تعلیمی اداروں سے وابستہ ایک ہزار سے زائد افراد فلسطین اسرائیل صورتحال پر مظاہرے کی پاداش میں گرفتار

2024/05/01 16:08:10
شیئر:

تیس اپریل کو سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں فلسطین اسرائیل صورتحال کے باعث امریکہ کے کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 18 تاریخ کو جب سے امریکی پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے، امریکہ کی کم از کم 21 ریاستوں کے 25 کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے پر ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں نیویارک یونیورسٹی، ییل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا، ایمرسن کالج اور آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس شامل ہیں۔