مقامی وقت کے مطابق یکم مئی کو غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں چار فوجی کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 33 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے۔
یاد رہےکہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئے تنازعے کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 34 ہزار 568 فلسطینی ہلاک اور 77 ہزار 765 زخمی ہو چکے ہیں۔