چائنا کوسٹ گارڈ کا قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں حقوق کے تحفظ کا عزم

2024/05/01 15:26:09
شیئر:

چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے بتایا کہ 30 اپریل کو فلپائن کے کوسٹ گارڈ کے جہاز اور سرکاری جہاز نے چین کے بار بار انتباہ کے باوجود چین کے ہوانگ یئن جزیرے سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہونے پر اصرار کیا۔ چین کے کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے فلپائن کے جہازوں کو بھگانے کے لئے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرے۔ چین کو ہوانگ یئن جزیرے اور اس کے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے ، اور متعلقہ پانیوں پر خودمختاری کے حقوق اور دائرہ اختیار حاصل ہے۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گی ، اور قومی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا پختہ تحفظ کرے گی۔