تیس اپریل کو "دی ہل" کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی پولنگ ایجنسی گیلپ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سروے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام کے معاشی اعتماد کے انڈیکس میں کمی آئی ہے۔ چوبیس فیصد امریکی بالغ افراد امریکی معیشت کی موجودہ صورتحال کو اچھا، 32 فیصد اوسط اور 44 فیصد معیشت کی حالت کو خراب قرار دیتے ہیں۔
یہ سروے یکم اپریل سے 22 اپریل کے درمیان کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد امریکی بالغوں نے رائے دی ، سروے سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی صورتحال پر امریکی عوام کے اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں اور افراط زر میں اضافہ ہوا ہے اور شرح سود بلند رہی ہے۔