یکم مئی کو ، چینی کاروباری اداروں کی جانب سے سربیا کے نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بلغراد میں منعقد ہوئی۔سربیا کے صدر ووچ نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں منصوبے کی تعمیر کے لئے اپنے وژن اور بلند توقعات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سربیا کی ترقی کے لئے مسلسل مضبوط حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس "عظیم منصوبے" کو مکمل کرنے کے لئے چینی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس عظیم منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے اپنے چینی دوستوں کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے، اور بہت سی سربیا کی کمپنیاں بھی اس منصوبے میں شامل ہیں، جو ہمارے لوگوں کے لئے ملازمت کے مواقع لا رہی ہیں. چین کی زبردست مدد کے بغیر ہمارے لیے اتنے بڑے اسٹیڈیم کی تعمیر مشکل ہوتی۔