فرانس یورپی یونین میں چین کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے

2024/05/02 16:41:24
شیئر:

 رواں سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں فعال طور پر تعاون کیا ہے. اس وقت فرانس یورپی یونین میں چین کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے اور اس نے چین یورپی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔جبکہ  چین ،  جرمنی، بیلجیئم اور اٹلی کے بعد  فرانس کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

چین کی  وزارت تجارت کے مطابق، 2023 کے آخر تک، چین میں فرانس کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری 21.64 بلین امریکی ڈالر تھی، جو یورپی یونین کے رکن ممالک میں جرمنی اور نیدرلینڈز کے بعد تیسرے نمبر پر تھی، اور  فرانس میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت 4.84 بلین  ڈالر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں  حالیہ برسوں میں ، چینی کاروباری اداروں نے نئی توانائی کے میدان میں فرانس کے ساتھ فعال طور پر تعاون کیا ہے اور فرانس کی "یورپی بیٹری ویلی" کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔