خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 2 مئی کو لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کم از کم 200 افراد کو فلسطین اسرائیل تنازع سے متعلق مظاہروں میں حصہ لینے پر گرفتار کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپریل کے وسط میں پولیس کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی کے احتجاجی کیمپ اٹھائے جانے بعد سے اب تک امریکہ بھر کے درجنوں کالج کیمپسز سے دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
حال ہی میں واشنگٹن، نیویارک، اٹلانٹا، لاس اینجلس اور دیگر مقامات پر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی فوجی حمایت ختم کرے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔