چین کے صدر شی جن پھنگ عنقریب فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ فرانس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد صدر شی جن پھنگ کے دورے کے بےتابی سے منتظر ہیں۔ رواں سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور صدر شی جن پھنگ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یقینی طور پر دونوں ممالک کی ترقی کے لیے مزید مواقع لائے گا۔
فرانس کے سابق صدر ژاک شیراک کے مشیر برائے ایشیائی امور ٹیری ڈانا نے کہا ہے کہ اس سال فرانس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے اور یہ ایک انتہائی اہم لمحہ ہے۔ خاص طور پر موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، چاہے وہ عالمی ترقی ہو یا عالمی امن، فرانس اور چین کے درمیان بات چیت انتہائی اہم ہے۔
فرانسیسی نیشنل اولمپک اینڈ اسپورٹس کمیشن کے صدر ڈیوڈ لاپیٹین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید قریبی ہوتے جا رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ بہت اچھی بات ہے۔ لوگ صدر شی جن پھنگ کے دورہ فرانس کے منتظر ہیں اور ہم ان کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ آرٹ ہمیشہ سے ایک رشتہ رہا ہے۔ ثقافت ہمیشہ سے دو قدیم تہذیبوں کے درمیان ایک اہم کڑی رہی ہے ، لہذا میرے خیال میں ایسا بہت کچھ ہے جو ہم مل کر حاصل کرسکتے ہیں۔