سربیا کی حکومت کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈینیئل نکولک نے صدر شی کے عنقریب دورہ سربیا کے حوالے سے کہا کہ سیاست دانوں سے لے کر عام لوگوں تک ہر کوئی پرجوش ہے، کیونکہ چین سربیا کا سب سے عظیم دوست ہے۔ صدر شی جن پھنگ اور سربیا کے صدر نے مشترکہ طور پر اس دوستی کو استوار کیا ہے ۔ انہیں امید ہے کہ یہ تعاون ایک نئی سطح تک پہنچ سکتا ہے۔
بلغراد بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر بوجان لالک نے کہا کہ موجودہ دورے کا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ سربیا اور چین کے درمیان جاری تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا۔
سربیا کی بیٹا نیوز ایجنسی کے صدر ڈکلک نے یقین ظاہر کیا کہ صدر شی کا دورہ سربیا بہت اہم دورہ ہو گا، خاص طور پر اقتصادی تعاون کے میدان میں۔ زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیاں سربیا آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کو سربیا کی برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ یہ دورہ نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں نئی تحریک پیدا ہو گی۔