چھانگ عہ 6 مشن کا چاند کے دور دراز حصے سے نمونے لینے کا سفر شروع ہوگیا ہے

2024/05/03 19:07:05
شیئر:

3 مئی کی شام پانچ بج کر ستائیس منٹ پر   چین کے  وین چھانگ خلائی لانچ سائٹ سے لانگ مارچ 5  وائی 8 کیریئر راکٹ کے ذریعے چھانگ عہ 6 مشن کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا، جو زمین اور چاند کی منتقلی کے مدار میں درست طریقے سے داخل ہوا، اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ 

چھانگ عہ  6 مشن نے عالمی سطح پر  چاند کے دور دراز حصے  سے نمونے  واپس لینے  کا  پہلا سفر شروع کیا ہے اور پہلے سے منتخب لینڈنگ اور سیمپلنگ ایریا چاند کے دور دراز حصے میں جنوبی قطب ایٹکن بیسن ہے۔

 اطلاعات کے مطابق چھانگ عہ  6 مشن کے آغاز سے لے کر نمونوں کی واپسی تک کا سارا عمل تقریباً 53 دن کا ہے۔