سربیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سربیا اور چین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر

2024/05/04 16:00:46
شیئر:

سربیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد آٹھ سال بعد صدر شی جن پھنگ کے سربیا کے دوسرے دورے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سربیا اور چین کے درمیان تعاون کے اب بھی بہت سے امکانات موجود ہیں اور انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں اور تعاون کے مزید نئے منصوبوں کو جنم دے سکتے ہیں۔

 سربیا کے وزیر تعمیرات، نقل و حمل اور انفراسٹرکچر گوران ویسج نے کہا کہ  سربیا اور چین کے درمیان سب سے اہم تعاون بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبے میں ہے. آٹھ سال قبل صدر شی کے سربیا کے  دورے کے بعد سے سربیا کی شاہراہوں، تیز رفتار ریلوے اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں جیسے سیوریج ٹریٹمنٹ میں چین کی سرمایہ کاری گہری ہوئی ہے۔ ہم صدر شی  کے دورہ سربیا کے منتظر ہیں جس سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی رفتار ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ  سربیا چین کی اقتصادی ترقی کو دیکھ رہا ہے، خاص طور پر کس طرح چین معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، اور ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں.

 سربیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے ڈائریکٹر میترووک نے کہا کہ جیسا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اپنی دوسری دہائی میں داخل ہو رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ کھلے پن، شمولیت، رابطے، سبز ترقی اور بہت سے دیگر شعبوں میں مزید تعاون ہوگا۔ چین اور سربیا کے درمیان تعاون کے اب بھی بہت سے امکانات موجود ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ صدر شی کا دورہ معاشی تعاون کو فروغ دینے میں بھی بہت کامیاب ہوگا اور تعاون کے کئی نئے منصوبے جنم لیں گے۔