شی جن پھنگ کا اسلامی تعاون تنظیم کے 15 ویں سربراہ اجلاس پر مبارکباد کا پیغام

2024/05/04 17:53:21
شیئر:


چار  مئی کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے گیمبیا کے دارالحکومت  بانجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہ اجلاس کے نام  مبارک بادکا  پیغام بھیجا۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اسلامی ممالک کے اتحاد اور خودمختاری کی علامت ہے اور اس نے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی  انصاف کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین اور اسلامی ممالک اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں اور یہ دوستی قدیم زمانے سے چلی آرہی ہے۔ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، عملی تعاون میں بھر پور نتائج حاصل کیے ہیں، اور اپنے دوستانہ تعلقات کو مسلسل اپ گریڈ کرتے ہوئے جنوب جنوب تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔ چین اسلامی ممالک کے ساتھ روایتی دوستی کی ترقی ، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کو وسعت دینے، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے اور بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔