ہیلو فرانس

2024/05/04 19:27:24
شیئر:

چینی صدر شی جن پھںگ 5 سے 10 مئی تک تین یورپی ممالک کا سرکاری دورہ کریں گے۔چینی صدر  کے یورپ کے دورے کا پہلا اسٹاپ فرانس ہے۔

 فرانس مغربی یورپ میں واقع ہے ، جس کا مین لینڈ رقبہ 550،000 مربع کلومیٹر ہے ، جو  یورپی یونین کا سب سے بڑا ملک  ہے۔ جنوری 2023 تک ، فرانس کی کل آبادی 68.04 ملین تک پہنچ چکی تھی۔ فرانس سب سے زیادہ ترقی یافتہ صنعتی ممالک میں سے ایک ہے اور جوہری توانائی، ہوا بازی، ایرو اسپیس اور ریلوے میں عالمی رہنما ہے.

 اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 60 برسوں کے دوران چین اور فرانس کے تعلقات ہمیشہ مغربی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں سب سے آگے رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا ہے اور  عالمی امن، استحکام اور ترقی  کو بڑی حد تک فروغ ملا ہے۔