روسی وزارت داخلہ کا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا نام گرفتاری کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان

2024/05/05 15:56:47
شیئر:

روس کی نیوز ایجنسی آر آئی اے نووستی کی 4 مئی کی اطلاع کے مطابق ،  روسی وزارت داخلہ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، یوکرین کے سابق صدر پوروشینکو، یوکرینی فوج کے کمانڈر پاولیوک اور یوکرین کے سابق قائم مقام  وزیر دفاع اور یوکرین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے موجودہ صدر کووالی کو روسی فیڈریشن کے کرمنل کوڈ کے مطابق گرفتاری کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔