امریکہ کی دو یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مزید 75 مظاہرین کی گرفتاری

2024/05/05 16:02:07
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 4 مئی کو امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شدت آتی رہی اور مختلف مقامات پر پولیس مظاہرین کو  گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

4 تاریخ کو پولیس نے یونیورسٹی آف ورجینیا میں 25 افراد کو گرفتار کرلیا اور  مظاہرین کی جانب سے لگائے گئے کیمپ گرا دئیے اور مظاہرین کو منتشر کردیا ۔ یونیورسٹی نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے مطابق چار بجے کے قریب صورتحال "مستحکم" ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی آف ورجینیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار افراد کو مقامی جیل لے جایا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ 4 تاریخ کو شکاگو کے آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والے مظاہرے کے دوران تقریباً 50 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شکاگو میں مقامی پولیس تقریباً 5 گھنٹے تک احتجاج کرنے والے طالب علموں کے ساتھ مذاکرات کرتی رہی، لیکن وہ  کسی بھی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔