یوم مئی کی تعطیلات میں چین میں کل295 ملین مقامی سیاحتی ٹرپس ۔سیاحتی اخراجات 166.89 بلین یوآن

2024/05/06 14:40:15
شیئر:

 


چین کی  وزارت ثقافت  وسیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے تخمینے کے مطابق، 2024 میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران، ملک بھر میں کل 295 ملین مقامی سیاحتی ٹرپس ہوئے اور یہ تعداد  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  7.6 فیصد زیادہ  ہونے کے ساتھ ساتھ  سال 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ اندرون ملک سیاحتی اخراجات   166.89 بلین یوآن رہے ،جو کہ  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  12.7 فیصد کا  اضافہ ہے اور 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.5 فیصد زیادہ ہے۔

 ایئر لائنز  کی بحالی، امیگریشن کے آسان  اقدامات  اور باہمی ویزا فری ممالک کی تعداد میں اضافے سے اندرون و بیرون ملک سیاحت تیزی سے بحال ہوئی ہے۔ وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کی نگرانی  کے مطابق  یوم مئی کی تعطیلات کے دوران  ملک میں داخل ہونے اور باہر جانے والوں کی تعداد  3.672 ملین  رہی  ، جن میں 1.775 ملین چین کی سیر کرنے والے بیروں ملک سیاح اور 1.897 ملین  چین سے باہر جانے والے سیاح  تھے۔ سنگاپور، جاپان، تھائی لینڈ، امریکہ، جنوبی کوریا، ویتنام، ملائیشیا، آسٹریلیا، میانمار اور انڈونیشیا چینی سیاحوں کی اہم منزلیں  رہیں ۔ایشیا، یورپ اور امریکہ کا سفر کرنے والے سیاحوں کا تناسب بالترتیب 61.8، 15.4 اور 13.1 فیصد تھا۔ چین کی سیر کرنے والے سیاحوں میں  جنوبی کوریا، جاپان، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، میانمار، تھائی لینڈ، ملائیشیا، روس، سنگاپور اور دیگر  ممالک  کے  غیر ملکی سیاحوں کا تناسب  59.5 فیصد  رہا ۔