چینی صدر کی جانب سے ہنگری کے نوجوانوں کی چین-ہنگری دوستی بڑھانے پر حوصلہ افزائی

2024/05/06 10:44:55
شیئر:


بوڈاپیسٹ میں ہنگری-چینی بائے لینگول  اسکول وسطی اور مشرقی یورپ کا واحد سرکاری اسکول ہے جو چینی اور مقامی زبانوں کی تعلیم  فراہم کرتا ہے۔سال 2004 میں  اپنے قیام کے وقت  اس اسکول میں صرف  87 طلباء تھے  جو اب بڑھ کر   530  ہیں۔ اکتوبر 2009 میں، اس وقت کے  نائب چینی صدر شی جن پھنگ نے اس اسکول کا دورہ کیا تھا اور  طلباء کی شاعری  کو سنا اور روایتی چینی مارشل آرٹس پرفارمنس کو  دیکھا تھا۔

 2023 میں اسکول کی دو طالبات  نے اسکول کے تمام طلباء کی جانب سے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پروفیسر پھنگ لی یوان کو  ایک خط لکھا جس میں انہوں نے چینی زبان  کو مزید سیکھنے اور چین  میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے جواب میں لکھا  تھا کہ طلباء کا خط  پڑھ  کر انہیں بہت  خوشی ہوئی ہے ۔ صدر شی نے  بچوں کی تعریف کی کہ وہ  طویل عرصے چینی زبان سیکھنے میں مصروف  اور چین ہنگری دوستی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم رہے ۔ انہوں نے بچوں  کی  چینی جامعات  میں تعلیم حاصل کرنے  کی خواہش کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ہنگری کے زیادہ سے زیادہ نوجوان چینی زبان سیکھیں گے اور چین کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں مزید جانتے ہوئے  چین ہنگری دوستی کو آگے بڑھانے  کے لیے  دوستی کے سفیر  بننے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ سال  ستمبر میں یہ  دونوں  طالبات  بیجنگ کی کیپٹل نارمل یونیورسٹی میں داخل ہوئیں اور چینی تاریخ اور ثقافت  کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کی ۔ چین اور ہنگری کے درمیان مسلسل ثقافتی تبادلوں سے چین- ہنگری تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک پیدا ہوتی رہی ہے۔