چین کی جزائر سلیمان کے نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد

2024/05/06 16:58:17
شیئر:


 2  مئی  کو،جزائر   سلیمان کے گورنر ووناجی نے اعلان کیا کہ  جزائر  سلیمان  میں وزیر اعظم کے  انتخاب  میں  سابق وزیر خارجہ منیل 18 ووٹوں کے مقابلے میں 31 ووٹوں سے  جیت  کر جزائر سلیمان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں ۔

 اس انتخاب پر  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے کہا کہ چین سابق وزیر خارجہ منیل کو جزائر  سلیمان  کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد  پیش کرتا ہے  اور یقین ہے کہ ان کی قیادت میں جزائر  سلیمان  کی اقتصادی اور سماجی ترقی جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال قبل چین اور جزائر سلیمان  کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک  تعلقات میں   ترقی کی اچھی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی نتیجہ خیز  کامیابیاں  حاصل ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  چینی حکومت چین اور  جزائر سلیمان  کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور  نئی  حکومت کے ساتھ مل کر باہمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی  تک  پہنچانے  کے لئے تیار ہے۔