چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے طریقہ کار کے ساتھ تعمیری تبادلے اور تعاون کے لیے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ

2024/05/06 16:40:06
شیئر:


6 مئی کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے  یومیہ  پریس کانفرنس  میں  یکطرفہ جبر  ی اقدامات پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی  خصوصی نمائندے کےمستقبل قریب میں چین کے  دورے کے سوال کے جواب میں  کہا کہ چین کی دعوت پر   انسانی حقوق پر یکطرفہ جبر ی  اقدامات کے منفی اثرات پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ  الینہ ڈوہان 6 سے 17 مئی تک چین کا دورہ کریں گی  اور  چین کے متعلقہ  سرکاری محکموں، کاروباری اداروں   اور صنعتی و  سماجی تنظیموں   سمیت دیگر اداروں کے ساتھ تبادلہ خیال  کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ  چین باہمی احترام کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم بشمول انسانی حقوق کی کونسل کے خصوصی میکانزم کے ساتھ تعمیری تبادلے اور تعاون کرنے اور دنیا کے انسانی حقوق کے  امور  کی صحت مند ترقی میں مشترکہ طور پر تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔