پیرس میں مقیم پاکستانی تجزیہ نگار سردار زوالفقار عزیز نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ فرانس انتہائی خوش آئند ہے۔ اس دورے سے دو بڑے ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نمایاں فروغ ملے گا۔ فرانس یورپی یونین کا اہم ترین رکن ہے اور چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے ، فریقین کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ سے دنیا کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں چینی کمیونٹی بہت فعال ہے اور فرانس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ فرانسیسی تعلیمی اداروں میں چینی زبان پڑھائی جا رہی ہے اور فرنچ نوجوان چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان افرادی اور ثقافتی روابط بھی بھرپور طریقے سے فروغ پائیں گے۔