رفح میں فوجی محاصرے اور زمینی کارروائیاں ، تقریبا 600،000 بچے "تباہ کن خطرے" سے دوچار ہیں، یونیسیف کا انتباہ

2024/05/07 15:58:33
شیئر:


6 مئی کو، یونیسیف نے متنبہ کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں فوجی محاصرے اور زمینی کارروائیوں کے باعث  تقریبا 600،000 بچے "تباہ کن خطرے" سے دوچار ہیں۔ 

متعدد  ذرائع ابلاغ نے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کے حوالے سے کہا کہ جیسے جیسے فلسطین- اسرائیل تنازع بڑھتا گیا اور لڑائی غزہ کی پٹی کے جنوبی سرے پر واقع شہر رفح  تک پھیلی تو  شہریوں کی ایک بڑی تعداد پناہ لینے کے لیے شہر  کے اندر  داخل ہوئی۔ ایجنسی کے اندازوں کے مطابق پہلے رفح کی آبادی 250,000 کے لگ بھگ تھی لیکن اب یہ بڑھ کر 12 لاکھ ہو گئی ہے، جس میں نصف  تعداد  بچوں کی ہے۔