مقامی وقت کے مطابق 7 مئی کو پیوٹن نے رشین فیڈریشن کے آٹھویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے کے بعد پیوٹن نے اپنی تقریر میں کہا کہ مغرب کے ساتھ تزویراتی مذاکرات کیے جا سکتے ہیں لیکن اسے مساوی بنیادوں پر آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ روسی سینٹرل الیکشن کمیشن نے 21 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ تمام ووٹوں کی گنتی کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔