پاکستان کے وفاقی برائے وزیر منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی آٹھ تاریخ کو بیجنگ ایئرپورٹ پر پہنچے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ چین کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔