7 مئی کو ٹک ٹاک اور اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دستخط شدہ ٹک ٹاک سے متعلق بل کے پیش نظر ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے لئے امریکی کورٹ آف اپیلز میں امریکی وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ۔ ٹک ٹاک اور بائٹ ڈانس کا کہنا ہے کہ یہ بل امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے جس میں اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے پہلی ترمیم بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت بائٹ ڈانس کو اپنی ایپ ٹک ٹاک کے امریکی کاروبار کو ختم کرنے پر مجبور کیا گیا ۔ اس بل کی متعلقہ دفعات کےمطابق بائٹ ڈانس کو اپنے امریکی کاروبار کو ختم کرنے کے لیے تقریبا نو ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، ورنہ اسے امریکی قومی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔