شی جن پھنگ کا بلغراد نکولا ٹیسلا بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر تحریری خطاب

2024/05/08 05:31:25
شیئر:

 جمہوریہ سربیا کے صدر ووسیچ کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ سربیا کے سرکاری دورے  پر  مقامی وقت کے مطابق 7 مئی کی شام کو خصوصی طیارے کے ذریعے بلغراد پہنچے۔

 سربیا کے  بلغراد نکولا ٹیسلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد  پر  شی جن پھنگ نے ایک تحریری خطاب میں کہا کہ چین اور سربیا کے درمیان روایتی دوستی گہری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی تبدیلیوں کی آزمائشوں پر پورا اترے ہیں اور مختلف ملکوں کےدرمیان تعلقات کی مثال قائم کی گئی ہے۔ 2016 میں دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں زبردست ترقی اور  تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد چٹان کی طرح مضبوط ہے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کےوافر ثمرات  برآمد ہوئے ہیں اور آہنی دوستی عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ  ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر چین سربیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ باہمی تعاون میں نئے امکانات پیدا کیے جا سکیں۔ شی جن پھنگ نے اعتماد ظاہر کیا  کہ ان کے اس دورے سے یقیناً  وافر ثمرات برآمد ہوں گے اور چین اور سربیا کے تعلقات کی ترقی میں ایک نیا باب   رقم  ہو گا۔